شمع زندگی

214۔ دور اندیشی

لَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيْرِ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۱۱۳)
دور اندیشی سے بڑھ کر کوئی عقل کی بات نہیں۔

انسان کو حیوان سے الگ کرنے والی چیز کا نام عقل ہے اور عقل کا بہترین ثبوت تدبر ہے یعنی انسان جب کوئی کام انجام دینا چاہتا ہے تو اس کے آغاز و انجام کو باریک بینی سے جانچے۔ دور اندیشی سے اُس کی منصوبہ بندی کرے اور انتہائی سوچ بچار کے بعد قدم اٹھائے۔ یہی دقت انسانیت کا کمال ہے اور ترقی کا ذریعہ ہے اور یہی حسن تدبیر عقل کے معیار کی نشانی ہے۔

یہ قوت ادراک جس سے انسان زندگی کو منظم کر سکتا ہے تجربوں کے بعد حاصل ہوتی ہے اور عقلمندی کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ انسان دوسروں کی فکر اور تجربے سے بھی استفادہ کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button