شمع زندگی

223۔ فرائض

لَاعِبَادَةَ كَاَدَاءِ الْفَرَائِضِ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۱۱۳)
ادائے فرائض کی مانند کوئی عبادت نہیں۔

انسان کے لئے جو کام کرنا ضروری ہے وہ فرض کہلاتا ہے۔ اور بہترین عبادت یہ ہے کہ ان فرائض کو ادا کیا جائے۔ ان فرائض کی ادائیگی کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو معلوم ہو کہ میرے فرائض کیا ہیں۔ جب انسان فرائض ادا کرنے کی نیت سے جاننا چاہتا ہے تو یہیں سے عبادت شروع ہو جاتی ہے اور وہ تلاش کرتا ہے کہ میرے لئے کیا کرنا لازمی ہے، یہ کوشش عبادت ہوگی۔ فرائض کی تلاش میں دوسروں کے حقوق نظر آئیں گے جنہیں پورا کرنا فریضہ کہلائے گا۔

مجھے جو کام کسی کے لئے کرنا ضروری ہے وہ فرائض ہوں گے۔ ماں باپ کی خدمت، اولاد کی تربیت، کسی سے کئے وعدہ کی وفا وغیرہ اور میرے لئے جو کام کسی کو کرنے ہیں وہ میرا حق کہلاتا ہے۔

اکثر لوگ اپنے حق کی فکر میں ہوتے ہیں اور یہی سوچتے رہتے ہیں کہ میرا یہ حق ہے اور میرا وہ حق ہے مگر امیرالمومنینؑ فرماتے ہیں بہترین عبادت یہ ہے کہ آپ اپنا فریضہ ادا کریں، دوسرا بھی اپنا فریضہ ادا کرے گا تو آپ کا حق ادا ہو جائے گا اگر ہر انسان اپنے فرائض ادا کرتا رہے تو کسی کا حق ضائع نہیں ہوگا اور یہی درس زندگی اس فرمان میں واضح کیا گیا ہے کہ اپنی ذمہ داری ادا کرو آپ کی زندگی کامیاب ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button