شمع زندگی

264۔ دور اندیشی

ثَمَرَةُ التَّفْرِيْطِ النَّدَامَةُ وَ ثَمَرَةُ الْحَزْمِ السَّلَامَةُ۔ (نہج البلاغہ حکمت ۱۸۱)
کوتاہی کا نتیجہ شرمندگی اور احتیاط و دور اندیشی کا نتیجہ سلامتی ہے۔

انسانی زندگی میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چھوٹی سی کوتاہی بڑے نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔ انسان کسی کام کو چھوٹا سمجھ کر ترک کر دیتا ہے یا کسی کام کو جسے نہیں کرنا چاہیے چھوٹا سا سمجھ کر انجام دے بیٹھتا ہے اور پھر بعض اوقات ساری زندگی شرمندگی رہتی ہے۔

اس لئے امامؑ فرماتے ہیں کوئی کام خواہ آپ کی نگاہ میں چھوٹا ہی ہو اس میں غور و فکر کر لیں۔ اس کے انجام کے بارے سوچیں، اس کے فوائد و نقصانات کو مدنظر رکھیں اور اس انجام کے لئے اہل تجربہ سے مشورہ کر لیں۔ اگر ان مراحل کو طے کر کے آگے بڑھیں گے تو نتیجے میں مثبت اثرات اور بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

کسی حاکم سے پوچھا گیا آپ کی حکومت کیسے ختم ہوئی؟ کہا: آج کا کام کل پر چھوڑنے کی وجہ سے اور کئی بار نوبت بڑی بڑی جنگوں پر پہنچ گئی اور کبھی ایک چھوٹا سا جملہ کہ دیا جو نہ کہا جاتا تو جنگ نہ ہوتی۔ اس لئے کچھ کہتے ہوئے احتیاط کی جائے انسان کو زندگی میں سلامتی نصیب ہو گی اور بہت سی پریشانیوں سے انسان محفوظ رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی دیکھیں
Close
Back to top button